دولہے کا دریائے سندھ سے نکلنے والے کینالز کیخلاف انوکھا احتجاج

قمبر (نامہ نگار) سندھ کے ضلع قمبر میں متنازعہ کینالز خلاف دولہے کا شادی تقریب دوراں انوکھا احتجاج دولہے سمیت باراتیوں نے مل کر دریائے سندھ سے نکلنے والے کینالز خلاف ڈھول بجا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تفصیلات کیمطابق سندھ کے ضلع قمبر میں متنازعہ کینالز خلاف دولہے نے شادی تقریب کے دوران انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا، دولہے سمیت باراتیوں نے ڈھول بجاکر موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔دولہا اور باراتی کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے متنازعہ کینالز نکالنا غیر قانونی اور عوام دشمن منصوبہ ہے، فوری ختم کیا جائے، دولہا اور باراتیوں کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں