تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا، حادثے کامرتکب نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 564گ ب کا رہائشی ساجد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ستیانہ روڈ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، بعد ازاں راہگیروں مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں