صنعتکار شفیق حسین شاہ کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر شفیق حسین شاہ کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ وہ نہایت شفیق’ ہمدرد’ درد دل اور صوم وصلوٰة کی پابند خاتون تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج 8 اپریل 2025ء بروز منگل صبح 10 بجے ان کے آبائی گائوں 153 رب ساہیانوالہ میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں صنعتکاروں’ تاجروں’ سیاستدانوں’ مذہبی’ سیاسی’ سماجی’ کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے حبیبۖ کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں