FDAکا زیر کنٹرول کالونیوں میں آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاویزات کے خلاف مہم کو تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں آپریشن کرتے ہوئے ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گلشن کالونی کے مختلف بازاروں میں قائم عارضی و پختہ تجاوزات کا صفایا کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر فاران صدیقی کی سربراہی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری و دیگر سٹاف پر مشتمل ٹیم نے گلشن کالونی کے مختلف بازاروں میں انسپکشن کی تو بعض دکانداروں اور پراپرٹی مالکان نے اپنے گھروں کے باہر پختہ دھڑے و دیگر تعمیرات کے ذریعے تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جس کے باعث ٹریفک سمیت عام شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش تھیں لہذا بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کرتے ہوئے تھڑوں، ریمپ، کانٹر ودیگر ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ عوامی راستوں اور سرکاری جگہوں پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات قائم کرنے سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قصور واروں کے خلاف چالان اور فوجداری کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں