گوجرہ (نامہ نگار) نواحی گائوں میںپسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائر نگ کر کے بہنوئی زخمی کردیا۔ معلو م ہوا کہ چک نمبر 351 ج ب کے انجم علی نے گاؤ ں مذکور کے عمرا ن عرف ما نی کی ہمشیرہ سے کچھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی رنجش پر عمرا ن عرف مانی نے فائرنگ کرکے انجم علی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں پر اسکو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔




