مارچ کے مہینے میں واسا کی ڈیڈ یفالٹرز سے ایک کروڑ23لاکھ کی وصولی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر مارچ کے مہینے کے دوران ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد ریکوری جبکہ بلز کی عدم ادائیگی پر 181نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے ریونیو ڈائریکٹرز محمد اقبال ملک اور عمر افتخار کی زیر نگرانی ریونیو اور ڈس کنکشن ٹیموں نے ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کاررروائیاں کیں جس کے تحت مارچ کے دوران نادہندہ صارفین سے مجموعی طور پرایک کروڑ 23لاکھ 43ہزار روپے کی ریکوری گئی جبکہ نادہندگان کے 181سیوریج و واٹر سپلائی کنکشن منقطع کئے گئے جس میں ریونیو ڈائریکٹوریٹ ایسٹ نے 77لاکھ 94ہزارروپے سے زائد ریکوری کی اور 55نادہندگان کے کنکشن منقطع جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹ ویسٹ نے 45لاکھ 48ہزار 381روپے کی ریونیو ریکوری کی ا ور 126نادہندگان کے کنکشن منطقع کرنا شامل ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ ایسے صارفین کے خلاف کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں جو مسلسل نادہندہ ہیں اور بل جمع کروانے اور واجبات جمع کروانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورت حال کے تحت ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشن کاٹنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ جو صارفین بلز کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے کنکشن منقطع کردئیے جائیں گے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات اور ماہانہ بلز کی ادائیگی بروقت ممکن بنائیں تاکہ واسا کی سروسز ڈلیوری میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں