بجلی کی قیمت میں کمی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ حکومت کے عملی اقدامات سے معاشی استحکام میں اب کوئی دوسری رائے نہیں مگر معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی استحکام کی ضرورت اور دہشتگردی کا خاتمہ بھی ضرورت ہے جب تک بلوچستان میں امن نہیں ہوگا اورپنجابیوں سے نفرت ختم نہیں ہوگی اس وقت تک بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری ایک سوالیہ نشان ہے اس کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کرحکمت عملی طے کرنا ہوگی-بلوچ قیادت کو بھی شامل کیاجائے-انہوں نے کہا کہ آ ج پنجابیوں کا بلوچستان سے گزرنامشکل ہوچکاہے اگربلوں کے تحفظات ہیں توانہیں قانون اور اصول کے مطابق حل کیاجائے-بجلی کی قیمتوں میں کمی، شہباز شریف کا عوام کے لیے تحفہ ہے مہنگی بجلی کی وجہ سے جو مہنگائی تھی اب وہ بھی کم ہونی چاہئے-انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ، خوش حال اور خود کفیل بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔صرف 1 سال کے مختصر عرصے میں حکومت نے عوامی ریلیف کے متعدد اقدامات کیے اور بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات جاری رہے توان شا اللہ جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں