میاں بیوی پر تشدد کرنے والے قانون کی زد میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار) میاں بیوی کوتشددکا نشانہ بنانیوالے افرادقانون کی زد میں آ گئے ۔ معلوم ہواہے کہ چکنمبر94ج ب کے محمد نصیر اور اسکی اہلیہ کومقصود وغیرہ نو افراد نے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیااور اس کی اہلیہ کے پارچات پھاڑ ڈالے ۔ شور واویلہ پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان چھڑائی اور ملزمان فرارہو گئے ۔صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں