کرکٹ بورڈ کو 16 سال بعد انٹرنیشنل میچ کیلئے اسٹیڈیم بحال کرنے کا ہوش آ گیا

فیصل آباد(سپورٹس نیوز)فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی کا امکان پیدا ہوگیا۔ 2008 میں آخری بار انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرنیوالے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد کو ایک مرتبہ پھر وینیو بنانے پر غور شروع کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کے 2 ٹی20 میچز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ بقیہ تین میچز قذافی اسٹیڈیم میں رکھے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ بنگلادیش کے حوالے سے بی سی بی سے بات چیت جاری ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز 25، 27 اور 30 مئی، یکم اور 3 جون کو کھیلنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی رضامندی اور لاجسٹک ایشوز حل ہونے پر باقاعدہ شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں