پٹرول پمپ مالک کا مجسٹریٹ کے عملہ پر تشدد،بک چھین لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈجکوٹ کے علاقہ 72 پلی کے قریبپیمائش میں کمی کرنے پر پٹرول پمپ کے مالک وعملہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے عملہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے رسید بک چھین لی’ پولیس نے کار سرکار میں مزاحمت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اسرار احمد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی شکایات پر 72پلی کے قریب محبوب پٹرولیم پر چھاپہ مارا تو پٹرول پمپ مالک اور عملہ نے ملی بھگت کر کے پیمائش میں کمی کر رکھی تھی، فیول مشین درست نہ تھی، ان کے پاس Kفارم بھی موجود نہ تھا۔ جس پر ان کے خلاف کارروائی کرنے لگے تو پٹرول پمپ مالک وعملہ حماد وغیرہ نے اس کی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے رسید بک اور جرمانہ کی رقم بھی چھین لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں