کبڈی اور ہینڈبال کے ٹرائلز 63 کھلاڑیوں نے حصہ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظرفریدنے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز/سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد میں نیشنل گیمز2025 کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں کبڈی اور ہینڈبال بوائز کے ٹرائلز ہوئے جس میں پنجاب بھر سے کبڈی کے 100سے زائد جبکہ ہینڈبال بوائز کے63سے زائدکھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ طارق خانزادہ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد شاہ منظر فرید، ڈائریکٹر سپورٹس ایگریکلچر یونیورسٹی عاطف بھٹی،سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر محمد طارق نذیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، تحصیل سپورٹس آفیسر شبینہ حمید،سیکرٹری جنرل پنجاب ہینڈبال ایسوسی ایشن صہیب شفیق و آفیشلز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں