بیمار جانوروں کو ذبح کروانے والے سلاٹر ہاؤس کا مالک گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر مردہ ،بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کروانے والے سلاٹر ہائوس کے مالک کو گرفتار کر لیا اور 110کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا’ فوڈ سیفٹی آفیسر کنزہ کو اطلاع ملی تھی کہ 604گ ب میں سلاٹر ہائوس کا مالک عمران بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرواتا ہے کہ مضر صحت گوشت علاقہ میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ جس پر فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا اور لاغر جانوروں کو ذبح کیا جا رہا تھا اورریکارڈ بھی موجود نہ تھا اور موقع پر 110کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا اور سلاٹر ہائوس کے مالک عمران کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں