32سالہ نوجوان عطائیت کی بھینٹ چڑھ گیا

ماموں کانجن(نامہ نگار)عطائیت کی بھینٹ چڑھ کر کینسر کے مرض میں مبتلا ہونیوالا32سالہ نوجوان چارماہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا،ماموں کانجن کے گائوں499گ ب کے وقاص نامی نوجوان نے دانت نکلوایا تھا جس کے بعد وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا اور تقریبا تین ماہ تک شدید اذیت میں رہا ڈاکٹروں کی طرف سے جواب کے بعد وہ گھر میں ہی بستر مرگ پر ایڑھیاں رگڑتا رہاتھا جوآج خالق حقیقی سے جاملا لوگوں کی بڑی تعداد نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ عطائیت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو قانونی گرفت میں لیکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں