مرید والا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں معمول بن گیا

مریدوالہ(نا مہ نگار ) مریدوالہ میں محکمہ ہائی وے کی جانب سے دیے گئے چھوٹے یوٹرن بند کرنے سے حادثات بڑھ گئے شہریوں نے رونگ وے چلنا معمول بنا لیا معززین علاقہ کی سی ٹی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مریدوالہ چک میں ڈیوائیڈر کے باعث شہریوں کے لیے ایک سے دوسری سڑک پرآنے میں مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہناہے کہ مین کٹ کے بند کرنے سے ٹریفک رونگ وے آنا شروع ہوگئی ہے ماموں کانجن روڈ اور گوجرہ روڈ سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ایک کلو میٹر بعد کٹ سے مڑنا پڑتا ہے جو کہ مقامہ شریوں کے لیے مشکلات کا سبب ہے انہوں نے سی ٹی او فیصل باد سے مطالبہ کیاکہ رونگ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیاکہ چوک سے ڈیوائیڈر ہٹایا جائے تاکہ دوسری اطراف سے آنے والوں کے لیے مشکلات کم ہوں اور ھادثات سے بھی بچا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں