بجلی کی قیمت میں ریلیف عوام سے دوستی کا ثبوت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ میاں شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں بہت بڑاریلیف دے کرمیاں نواز شریف کے ویژن کی تقلید اور عوام سے دوستی کا ثبوت دیا ہے۔اس سے انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی اور باالخصوص غریب عوام کے بلوں ہزاروں روپے کی کمی ہوگی-احساس محرومی کے شکارلوگ اب خوشحال ہوں گے۔ ان کاکہناتھاکہ 7روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں الگ کمی کی گئی ہے جبکہ دیگر اقدامات کے نتیجے میں کم از کم 5روپے فی یونٹ مزیدکمی ہوسکتی ہے-جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوامی مشکلات کم کرنے انہیں زیادہ سے ریلیف دینے کے لیے متحرک ہیں وزیر اعلی نے پرائیویٹ سیکٹر میں کم اجرت دینے کابھی سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیبرکواجرت کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے-چھوٹے اداروں کے ورکرزکو لیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کرانے کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے-انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورعوامی مشکلات کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ہمیشہ متحرک رہی ہے نئے پاکستان کے دعویداروں نے پونے چارسال میں عوام کوکھجل خوارہی کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں