پاکستان کے نورزمان نے چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ انڈر 23سکواش چیمپئن جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نور زمان نے چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں مصر کے کریم الترکی کو 3-2سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹی ۔ نور زمان نے دو گیمز کے خسارے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور ٹائٹل کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔نورزمان نے کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی یہی تھی کہ آخر تک مقابلہ کروں میری کوشش یہی تھی کہ اچھا کھیلوں اور جیت سکوں، میچ کیلئے پریشرنہ لینے کا فیصلہ کیاتھا اور ایسا ہی کیا ۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 23ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں