فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ملک بائو محمد اکرم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت حد سے بڑھ چکی ہے ۔ کفری طاقتیں اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہیں لیکن مسلم امہ کے حکمران او آئی سی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ صرف مذمت بیانات اسرائیلی جنگی جہازوں اور ٹینکوں سے نہیں موڑ سکتے تمام اسلامی ممالک کو دو ٹوک حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔ وزیر اعظم کو چاہئے ترکی ‘ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کو ساتھ ملا کر عالم اسلام کو اکٹھا کرکے اسرائیل کی دہشت گردی کو رکوانے کے لئے انقلابی پروگرام دنیا کو دیں ۔ صدر اور وزیر اعظم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اسرائیلی رندگی کے خلاف قرار داد منظور کریں ۔




