بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نیوالا پکڑاگیا معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر245گ ب میں محمد سرفرازکے میٹر بجلی کو چیک کیا تو وہ ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کا مرتکب پایا گیا۔جس پر ٹیم نے اس کا میٹر اتار کر قبضہ میں لے لیااور تحریری طور پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ کو آگاہ کیاگیا جنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں