کلچر ڈے کے حوالے سے ٹوبہ میں تقریب کل ہوگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدای پر ڈویڑنل پبلک سکول اینڈ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب کلچر ڈے کے سلسلے میں ایک خوبصورت اور رنگا رنگ تقریب بروز سوموار 14اپریل، صبح 10:45 بجے منعقد کی جائے گی۔تقریب میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں طلباکی علاقائی لباس میں پریڈ، ثقافتی خاکے، لوک گیت، اور دستکاریوں کی نمائش شامل ہوگی۔اس موقع پر سکول کے اساتذہ، طلبااور والدین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ تقریب کا مقصد نئی نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے روشناس کروانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں