3تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے 3تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ریلبازار سب انسپکٹر قمر الزمان ٹوانہ کو ایس ایچ او تھانہ فیڈمک’ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا انسپکٹر عابد جٹ کو ایس ایچ او تھانہ ریلبازار اور پولیس لائن سے سب انسپکٹر شاہد علی اعوان کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والہ تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں