تیز رفتار رکشہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سمندری کے علاقہ میں تیز رفتار چنگ چی رکشہ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 168 گ ب کا رہائشی بختاور ولد صدیق موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ 165 گ ب کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار چنگ چی رکشہ کی ٹکر لگنے سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، مضروب کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں