خضراء ڈائنگ اینڈ ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں واقع خضراء ڈائنگ اینڈ ٹیکسٹائل مل میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کپڑے کے ویسٹ ودیگر سامان جل گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ خضراء ڈائنگ اینڈ ٹیکسٹائل مل میں پڑے ہوئے کپڑے کے ویسٹیج کو اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب پڑی لکڑیوں اور دیگر سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں