موٹر سائیکل پر جمپ لگنے سے گرنیوالی خاتون جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)پینسرہ روڈ پر”کھڈے ”سے جمپ لگنے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سے گر خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی،نعش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر361ج ب کی لبنیٰ بی بی اپنے بھتیجے علی حسنین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارشہرسے واپس گائوں جا رہی تھی کہ پینسرہ روڈ پر چک نمبر362ج ب بس سٹاپ کے قریب جمپ لگنے سے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے متوفیہ کی نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔متوفیہ کی ایک بیٹی اور ایک بیٹابیان کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں