ملازمین نے فیکٹری سے2کروڑ70لاکھ کا سوتر کپڑا خرد برد کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ117ج ب میں ملازمین فیکٹری سے 2کروڑ 70لاکھ کا سوتر اور کپڑا لے اڑے۔ پولیس نے فیکٹری مالک عثمان چوہدری کی مدعیت میں احمد وغیرہ نو ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق متاثرہ فیکٹری مالک نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ فیکٹری ملازمین گاہے بگاہے گودام سے سوتر اور تیار کپڑا چوری کرتے رہے۔ کاروبار گھاٹے میں جانے پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا سوتر اور 48سو کلو گرام تیار کپڑا نا موجود پایا جس پر گودام کے ملازمین احمد وغیرہ سے باز پرس کی تو انہوں نے لیت و لعل کے بعد سوتر اور کپڑا خرد برد کرنا تسلیم کرتے ہوئے رقم کی واپسی کا وعدہ کیا لیکن وہ رقم واپس نہ کر سکے جس پر ملت ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں