فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی باقیات تیار کرنیوالا آئل یونٹ پکڑ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 61ج ب میں کامیاب چھاپہ مار کر جانوروں کی باقیات اور چربی سے مضرصحت آئل تیار کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا’ بھاری مقدار میں مضرصحت آئل قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس نے بتایا کہ اس نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ 61ج ب میں چھاپہ مارا تو رستم وغیرہ جانوروں کی باقیات اور چربی کو پگھلا کر آئل تیار کر رہے تھے جو کہ صابن بنانے والی فیکٹریوں کو سپلائی کیا جانا تھا، تاہم فیکٹری میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے اور ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہ کیا جا رہا تھا اور مضرصحت آئل کا صابن بنانے والی فیکٹریوں کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔ جس پر مذکورہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں آئل قبضہ میں لیکر فیکٹری کو سیل کر دیا اور تھانہ ساندل بار میں فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں