سول ڈیفنس کاLPGکے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دکانداروں کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر 401 دکانوں کو سیل، 330کا سامان ضبط جبکہ 8 کیخلا ف مقدمہ درج کروا دئیے۔ سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے بتایا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائیا ں بڑے پیمانے پر یکم مارچ سے جاری ہے اور 10 اپریل تک 401 دکانوں کو سیل اورفیصل آباد سے 280 مالکان کا سامان قبضہ میں لیا گیا جبکہ سمندری16، جڑانوالہ، کھرڑیانوالہ 15اور تحصیل چک جھمرہ 19میں کارروائی کرتے ہوئے مالکان کا سامان ضبط کرنے کے علاوہ 8مالکان کیخلاف سیل توڑنے پر مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے اس اقدام کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور غیر قانونی گیس کاروبار کے ذریعے پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں