پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک فلسطینیوں کے حقوق کی آواز بلند کریں،شیخ محمد انور،خالد محمود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مال روڈ لاہور پر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میںہونے والے غزہ مارچ میں ریلوے پریم یونین اور جماعت اسلامی زون پی پی112 کے قافلہ نے جماعت اسلامی پی پی زون 112کے جنرل سیکرٹری وچیف آرگنائزر پریم یونین خالد محمود چوہدری ،زونل صدر پریم یونین ظہیر الدین بابر، بابر نواز ، ملک منظور احمد،رائے شہباز احمد،عبدلسمیع و دیگر کی قیادت میںشرکت کی۔پریم یونین کے مرکزی صدرشیخ محمدانور،ڈپٹی سیکرٹری لاہور ڈویژن جنیدخرم نے مال روڈ پر قافلہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر قافلہ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمدانور اور خالدمحمودچوہدری نے کہاکہ پورے عالم اسلام میں عیدالفطر منائی جارہی تھی اور غزہ میں زندہ دل فلسطینی بچے ملبے ڈھیرپر کھیل رہے تھے تو اس وقت اسرائیلی افواج نے بچوں پر بمباری کی، اب تک یہ سلسلہ جاری ہے ، روزانہ پچاس سے سو تک شہادتیں ہورہی ہیں، خواتین، بچوں، اقوام متحدہ کے ورکرز، ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، صحافیوں سمیت سب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس ساری صورتحال میں پوری دنیا میں قبرستان کی سی خاموشی ہے۔ جماعت اسلامی پہلے بھی مسئلہ فلسطین پر پوری یکسوئی سے کردا ادا کررہی ہے، حالیہ انتہائی تشویشناک صورتحال میں ضرووری ہے کہ پوری دنیا اور خصوصی طور پر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو جگایا جائے اورعالمی سطح پر پیغام دیا جائے کہ پوری پاکستانی قوم اہل غزہ کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں