شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سردار عامر حیات سندھو ،ضلعی نائب صدر محمد کاشف کامران نے کہاہے کہ مہنگائی وبے روز گاری کے باعث چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے پنجاب حکومت کی نااہلی اہلیان فیصل آباد کے لئے وبال جان بنتی جارہی ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں دکھائی نہیں دیتی ، سبزیاں، پھل، گوشت ہر چیز پرائس لسٹ سے مہنگی فروخت ہو رہی ہے، عوام کو مہنگائی سے بچانا وفاقی وصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کے کاروبار سے وابستہ ناجائز منافع خور مافیا اور تاجر برادری کو بھی خدا خوفی سے کام لیکر عام آدمی کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری سے مکمل گریز کرنا چاہیے مہنگائی وبے روز گاری کے باعث چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کو مہنگائی سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے مر یم نواز کی حکو مت بر ی طر ح نا کام ہو چکی ہے پارٹی رہنماوں نے کہاکہ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری میں لگ کر اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کی جانب سے اعلانات تو کئے جاتے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں دکھائی نہیں دیتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں