حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کا قومی و بین الاقوامی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے میاں نواز شریف نے بلوچستان کے مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری طرف بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف کی بیلا روس آ مد کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی کوشش سے ایک لاکھ پچاس ہزار نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار ملے گا پاکستان کو قومی اور عالمی سطح پر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی بصیرت اور تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل تلاش کئے جائیں اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انہوں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے مثبت اقدامات کی بدولت آج پوری دنیا کا اعتماد پاکستان پر بحال ہوا اسلام آباد میں ہونیوالی منرلز کا نفرنس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا جس کا سارا کریڈٹ وزیراعظم میاں شہباز شریف ، قائد پاکستان مسلم لیگ میاں نواز شریف اور اس کی اتحادی حکومت کو جاتا ہے۔ دونوں لیگی رہنماں نے کہا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو گی آ ج حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آ ئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں