ڈاکوؤں چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو مال و زر سے محروم کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں اورچوروں نے مختلف وارداتوں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر360ج ب کا فیصل اپنی فیملی سمیت موٹر سائیکل پر سوارشہر سے گائوں واپس جا رہاتھاکہ راستہ میں اس کو دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کی ہمشیرہ سے قیمتی طلائی انگوٹھیاں وغیرہ چھین لیں۔چک نمبر305ج ب کا حمزہ موٹر سائیکل نمبر4766اے ایس بی پر سوار ٹوبہ روڈ پر جا رہا تھاکہ ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹر سائیکل وغیرہ چھین لیا۔چک نمبر423ج ب کا صغیر احمد فیملی سمیت شادی پر گئے ہو ئے تھے جن کی عدم موجود گی میں نامعلوم چوران کے گھر سے کمرہ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،35ہزارروپے نقدی،قیمتی پارچات وغیرہ چوری کر لئے اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدروسٹی پولیس کو آگاہ کر دیاگیاہے ۔کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں