سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں والی بال گرلز کے ٹرائلز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظرفریدنے بتایا کہ ڈائر یکٹو ر یٹ جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز /سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد میں 35ویں نیشنل گیمز 2025کے سلسلہ میں والی بال گرلز کے ٹرائلز سمن آباد سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں منعقد ہونے جس میں پنجاب بھر سے والی بال گرلز کی 55سے زائدکھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ طارق خانزادہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد شاہ منظر فرید ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف ‘ تحصیل سپورٹس آفیسر شرجیل ہانسیا ۔ ایم بی جاوید پاکستان والی بال فیڈریشن ڈائریکٹر ایڈمن وسیکرٹری جنرل پنجاب والی بال ایسوسی ایشن’ ملک اصغر کمالوی ‘ محمد ندیم کوچ و آفیشلز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں