انجمن اسلامیہ تاریخ ساز فلاحی ادارہ،خدمات کا زمانہ معترف ہے،خالد پرویز شیخ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن اسلامیہ (رجسٹرڈ) طارق آبادکی جانب سے صدر پرویز خالدشیخ کے اعزازمیں تقریب سے خطاب ہوئے پرویز خالد شیخ نے کہا انجمن اسلامیہ (رجسٹرڈ ) اپنا گھر میں اس وقت 100سے زائد یتیم بچے رہائش پذیر ہیںان بچوں کاڈیڈی ہوں اورمجھے اس بات کافخرہیں کہ ادارے کے بچے مجھے ڈیڈی کہتے ہے ان بچوں کی رہائش وخوراک ،سکول وکالج کی فیسز الغرض تمام اخراجات ادارہ آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کر رہا ہے اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کررہے ہے صدر پرویزخالدشیخ نے مزیدکہا انجمن اسلامیہ ایک تاریخ ساز فلاح ادارہ ہے جس کی تعلیمی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے انجمن اسلامیہ کے ادارے خدمت انسانیت میں اپنی مثال آپ ہیںہم نے فلاح عامہ کا جو مشن ایک صدی قبل شہر میں شروع کیا تھا جس کے نتیجہ میں بے شمار تعلیمی ادارے قائم ہوئے اب ان کی زندگی کا مشن ہے کہ اسی جذبہ کے ساتھ فلاح عامہ اور مخلوق خدا کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائے انسانی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مال اور وقت دینا بہترین صدقہ ہے سفید پوش طبقے کی باعزت طریقے سے مدد کرنا فلاحی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ فلاحی اداروں سے بے شمار لوگوں استفادہ حاصل کرتے ہیں خدمت خلق دنیا کی سب سے اہم عبادت ہے اور اللہ پاک کو یہ کام بے حد پسندہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طالب حسین چٹھہ ایڈووکیٹ ، حاجی محمدمنظور،صائم احسان ، ڈاکٹرباسط بیگ، حاجی عابد،میاں وحید، خالداقبال،محمدفاروق،ارشدقاسمی،عبدالستار،شہزادبیگ نے پرویز خالد شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا پرویز خالد شیخ آج کے دورکے سرسید احمدخاںہے یہ اندھری رات میں روشنی کے مینار ہیں انھوں نے کہا انجمن اسلامیہ رجسٹرڈ ادارہ میں فاطمہ جناح کالج طارق آباد ( اپنا گھر (یتیم خانہ )کنڈر گارڈن گرلز ہائی سکو ل ، کنڈر گارڈن بوائز ہائی سکو ل ،فری ڈسپنسری ،نسیم غفور فری دستکاری سکول،جامع مسجدسیدامجدحسین،بڑا قبرستان شامل ہیں جس کے تمام جملہ اخراجات آپ جیسے مخیر حضرات اٹھا رہے ہیں اپنے عطیات اور ، زکو ة و صدقات اپنا گھر مسلم یتیم خانہ کو دے کر ان بچوں کو روشن مستقبل فراہم کرنے میں انجمن کا سہارا بنیں تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں