فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد چھا گئے،آج بھی 78وارداتیں،3لڑکیاں 1لڑکا اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 78سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کے لئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ 223ر ب کے زمان کی بیٹی(ج) کو ملزمان ثناء اللہ وغیرہ، فیکٹری ایریا کے علاقہ مومن آباد کے افضل کی ہمشیرہ(ک) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ شہروآنہ کے شاکر مسیح کی اہلیہ (گ) کو نا معلوم ملزمان اور بٹالہ کالونی کے علاقہ نیو گارڈن ٹائون کی راشدہ بی بی کا 19سالہ بیٹا رئوف گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ گرین ٹائون میں ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے سے پارسل، اسلام پورہ کے رہائشی شاہد کے گھر داخل ہونے والے مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 23لاکھ کی نقدی’ 12تولے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ ٹھنڈی کھوئی روڈ پر نوید سے 10ہزار وفون، امین پور بازار میں توقیر سے جھپٹا مار کر فون، سیف آباد کے عبدالرحیم کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ روپے کے زیورات نقدی ، قیمتی سامان لوٹ لیا’ بائو والا کے قریب شبیر احمد سے موٹر سائیکل، سبحان اللہ چوک کے قریب یعقوب سے 34ہزار و فون، رشید آباد کے محمد علی سے لیپ ٹاپ و فون، سدھو پورہ میں نسیم عباس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات چور لے اڑے’ علی ٹائون کے محمد علی سے ڈیڑھ لاکھ، کلیم شہید کالونی کے اسد الرحمن سے 10لاکھ و فون، شمس آباد کے کاشف سے نقدی و فون، گرڈ اسٹیشن کے قریب عاطف سے نقدی و فون، 8ج ب میں محمد علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی و فون، 50ج ب کے امجد سے 25ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب عرفان سے فون، محمدی کالونی کے قریب انیس سے جھپٹا مار کر فون، خضرا مسجد موڑ پر ثناء اللہ سے لیپ ٹاپ’ فون’ ہریاں والا چوک میں محمد علی سے جھپٹا مار کر فون، گٹ والا پارک سے منیب اختر سے دو لاکھ و فون، گلستان کالونی میں کمیل سے جھپٹا مار کر پرس، نیو گرین ٹائون کے رشید سے موٹر سائیکل، نشاط آباد میں ذوالفقار علی سے جھپٹا مار کر فون، مہر چوک میں بشیر علی سے 5ہزار وفون،162ر ب میں بابر حسین اور اس کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات، قائدآباد میں سرور سے 45ہزار، 113ج ب کے طارق مسیح سے نقدی و فون، بوہڑ چوک کے قریب سعید کے ڈیرہ سے مویشی، 36ج ب میں شاہ زیب سے نقدی و فون، مین روڈ سمن آباد کے قریب عبداللہ سے نقدی و فون، کالج روڈ پر احسان سے 10ہزار و فون،221ر ب کے آصف علی سے 30ہزار و فون، ستیانہ روڈ پر اشتیاق سے 40ہزار و فون، شہزاد کالونی میں عبداللہ کی دکان لوٹ لی’ 215ر ب کے گلزار سے 10لاکھ و فون، انڈر پاس جھال کے قریب عثمان علی سے پرس، ستارہ پلازہ کے باہر احمد عباس سے موٹر سائیکل، راجہ غلام رسول نگر کے عمر سے 50ہزار وفون، ریلوے اسٹیشن کے قریب امین سے 60ہزار، 63گ ب کے محمد علی سے 1لاکھ روپے، 103گ ب کے آصف سے 50ہزار، 56گ ب کے ارشاد کے گھر سے 2لاکھ لوٹ لیے’ 39گ ب کے حسنین شاہ سے نقدی وفون، 378گ ب کے احمد علی کی دکان سے بیٹریاں چوری، 277 ر ب کے سلیم سے 35ہزار وفون،642گ ب کے عمران سے 52ہزار و فون،63ر ب کے منظور کی چھت سے قیمتی 40کبوتر چوری، 452گ ب کے جمشید کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،410گ ب کے ارشد سے1 لاکھ لوٹ لیے’ راوی محلہ سمندری کے عمر نذر سے پونے دو لاکھ اور طلائی گھڑی، 171گ ب سے جاوید کا گھر لوٹ لیا’ 226گ ب کے وسیم سے جھپٹا مار کر فون،198گ ب کے غلام منشا کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے دیگر وارداتوں کے دوران بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اساب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ساجد، نیو سول لائن سے عصمت اللہ، الائیڈ موڑ سے ہاشم علی، سرکلر روڈ سے حافظ شہزاد، سی پی او آفس پارکنگ سے اشفاق، بھوآنہ بازار سے شہر یار، ڈگلس پورہ کے محمد حسین، ابراہیم ٹائون سے عاصم محمود، 8ج ب کے امتیاز، 47ج ب کے یونس، ایڈن ویلی سے سہیل اکرم، کوہ نور سٹی سے عطاء الرحمن ، اسلامیہ پارک سے عبدالرحیم، واپڈا سٹی سے جہانزیب، مغل چوک سے احسان الحق، صدیق چوک سے حسن عارف، پل عبداللہ کے بختیارعالم،جھمرہ کے عامر،63گ ب کے جاوید اقبال، 457گ ب کے غلام عباس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں