سپریم انجمن تاجران امین بٹ گروپ کا اہل غزہ سے یکجہتی کیلئے17اپریل کو شٹر ڈاؤن کا اعلان

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) نے 17 اپریل جمعرات کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا’ اس بات کا اعلان چوک گھنٹہ گھر میں ہونے والے احتجاجی اجلاس کے دوران کیا گیا’ چیئرمین محمد امین بٹ کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ اجلاس میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں ‘ ملحقہ گلیوں ‘ ریلوے روڈ’ ریگل روڈ’ لسوڑی شاہ روڈ’ سمن آباد’ راجباہ روڈ’ سرکلر روڈ’ سرگودھا روڈ ٹائر مارکیٹ’ ستیانہ روڈ’ چک جھمرہ’ غلام محمد آباد’ رضاآباد و دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ سرپرست شیخ وحید ببر’ چوہدری افضل’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور’ جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ گول کچہری بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ مزمل طور’ جامع گلی کے صدر طارق رحمانی’ بابر اسلام’ سابق صدر کچہری بازار شیخ عارف’ صوفی امین’ شیخ صابر’ میاں رضوان پپو’ شیخ جاوید’ ماجد امین بٹ کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز’ عہدیداران’ تاجروں ‘دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ ‘ صدر چوہدری محمد ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو ظلم اور بربریت کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے’ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لائیں اور اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کریں’ ہم اسرائیل کے مزید مظالم برداشت نہیں کرسکتے’ مقررین نے کہا کہ 17 اپریل کو ناصرف ہم شٹرڈائون ہڑتال کریں گے بلکہ احتجاجی ریلی بھی نکالیں گے جس میں اسرائیل کے ظلم کی سخت مذمت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں