پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے2افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ بابے والا پل کے رہائشی ساجد ولد فقیر محمد نے بتایا کہ وہ اپنے عزیز زین امجد کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستے میں مخالفین نے گھیر لیا اور بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر گولیاں مار کر دونوں ساجد اور زین امجد کو بری طرح لہولہان کر دیا، جب وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑے تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں