سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری نثار گجر انتقال کر گئے

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) ڈجکوٹ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری نثار گجر انتقال کر گئے، (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں چک نمبر 254ر۔ب میں ادا کی گئی ،مرحوم چوہدری قیصر ادریس اور چوہدری یاسر شعیب گجر کے والد محترم تھے ،انکی نماز جنازہ میں مختلف مکاتیب فکر کی سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی۔ ممبر قومی اسمبلی این اے 99ملک عمر فاروق ، ایم پی اے پی پی 107جاوید نیاز منج ، کوآرڈینیٹر این اے 99 ملک مبشر شہزاد ، کپتان نعیم مصطفی ،چوہدری شکیل احمد کسانہ ، سید بلال حسین شاہ، ندیم قاسم گجر ، چوہدری عبدالرحمان گجر، حاجی عمران طاہر ،حاجی طاہر ریاض گجر ، چوہدری سجاد گجر ،چوہدری ممتاز گجر اور دیگر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں