ٹوبہ میں بھی پنجابی کلچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پنجابی کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے روایتی پنجابی پگ پہن کر دفتری امور سرانجام دیے اور شہریوں کے مسائل سننے کے ساتھ ثقافتی دن کی اہمیت اجاگر کی۔انہوں نے کہا کہ “پنجابی کلچر ڈے ہماری ثقافت، امن، محبت، بھائی چارے اور مہمان نوازی کا علمبردار دن ہے، زندہ قومیں اپنی روایات کو زندہ رکھتی ہیں اور ہمیں اپنے کلچر کو عالمی سطح پر روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔”ضلع بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی اور طلبائ کی کارکردگی کو سراہا۔ طلباء نے مشاعرے، خاکے، ٹیبلوز، لوک گیت اور پنجابی رقص پیش کیے۔پنجابی لباس، دیسی کھانے، روایتی ساز و سنگیت اور دستکاری نے تقریبات کو چار چاند لگا دیے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی فضا لوک ورثے کی خوشبو سے مہک اٹھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پنجابی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کی گئی اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے جڑے رہنے کا پیغام دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں