لاہور قلندر کے پلیئر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 10میں لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار نصف سنچری سکور کی۔سیم بلنگز نے صرف 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔سیم بلنگز نے عمر اکمل کا سن 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے، جنہوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔واضح رہے کہ اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں