سونو ککڑ کا نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کرنے کا دعویٰ

ممبئی (شوبز نیوز)بھارتی گلوکارہ سونو ککڑ نے اپنے بہن بھائی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ اور موسیقار ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا۔گزشتہ روز سونو نے اپنے انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے دل دکھ رہا ہے کہ میں اب ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں ہوں۔ یہ فیصلہ ایک گہرے جذباتی زخم کے باعث لیا ہے اور میں اس وقت دل گرفتہ ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سونو ککڑ نے کچھ دیر بعد ہی اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، مگر تب تک یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں