چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا

گوجرہ(نامہ نگار)چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ سرور کالونی گوجرہ کا عمر علی علوی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی والدہ کو چک نمبر372ج ب چھوڑ کر واپس آرہاتھاکہ بائی پاس کے قریب اس کوعاطف وغیرہ تین افراد نے روک لیااور اس پر تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے چھری سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ۔اور ملزمان گالی گلوچ کر تے دھمکیاں دیتے ہو ئے فرارہو گئے۔مضروب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیاجہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ایک دوسرے واقعہ میںچک نمبر285ج ب کی نسیم بی بی کے گھر میں راشد علیو غیرہ دوافرادزبردستی داخل ہو ئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیاشورواویلہ پر ملزمان فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے سٹی وصدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں