ایران پاکستان گیس لائن مکمل کی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی شخصیت احمدسعیدکھوکھر نے کہا کہ فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے سعودی عرب اور عالمی برادری کا ضمیر مردہ ہو چکا ہے امت رسول کی بقا و سلامتی عالم کفر کے خلاف جہاد کرنے میں ہے جبکہ ہمارے مسلم حکمران عیاشیوں میں پڑے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ایک طرف بھارت جو نہ صرف کشمیریوں کا قاتل ہے بلکہ فلسطینیوں کو مارنے کے لیے بھی اسرائیل کو اسلحہ مہیا کررہا ہے سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی کوششیں ہورہی ہیں اور دوسری جانب دوستوں کو دشمن بنایا جارہا ہے، پاکستانی قوم کو یہ پالیسی ہرگز قبول نہیں، ضرورت ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم، صحت، روزگار کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ دشمن طاقتیں ان کی محرومیوں کا فائدہ اٹھا کر انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں۔ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرامد کیا جائے، دہشت گردی کے اسباب کو جاننے کی ضرورت ہے، حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی کم کرے اور بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز واپس لیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں