اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سا بق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کا حق ہے مسلم چند ممالک اورپاکستانی قوم ، ہماری جماعت پیپلزپارٹی کی دلی محبتیں فلسطین،غزہ کیساتھ ہیں جبکہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں،اقوام متحدہ اور عالمی کفر کی تما تر کو ششیں اور عقیدتیں اسرائیل کے ساتھ ہیں جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، مغرب کی منافقت بے نقاب ہو چکی ، مغرب فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جب تک مسئلہ فلسطین اورکشمیرحل نہیں ہوجاتے دنیامیں امن قائم ہوناممکن نہیں ۔ مسلم حکمران اور امت مسلمہ بھی قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نا جائز قبضہ گیری کے خلاف متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرے تاکہ فلسطینی بھائیوں پر آئے روز عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں