ٹرک کی ٹکر لگنے رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا،ایک شخص زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)ٹرک کی ٹکر لگنے سے رکشہ ڈرائیورنوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر417ج ب کا موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورشاہزیب سواریو ں لے کرشہر کی جانب آرہاتھاکہ موچیوالہ روڈ کے چک نمبر421ج ب مراد شاہ اڈا کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک نمبر888ٹی کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت سمندری روڈ بائی پا س کا امجد حسین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں پر شاہزیب شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیازخمی کوطبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیااورصدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں