انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن30اپریل کو کروانے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا الیکشن 30 اپریل بروز بدھ کو ہوگا’ اس بات کا اعلان جنرل سیکرٹری محمود احمد رحمانی نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے مرکزی آفس میں اجلاس عام کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر سابق صدر حاجی آصف اسلم’ سابق جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ خواجہ شاہدکے علاوہ موجودہ کابینہ کے عہدیداران اور انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ جنرل سیکرٹری محمود حسین رحمانی نے کہا کہ موجودہ کابینہ کی مدت 15مارچ کو ختم ہو چکی ہے’ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ موجودہ کابینہ کے ذمہ داران خود نئے الیکشن کا اعلان کرتے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اور مختلف حیلوں’ بہانوں سے الیکشن کی تاریخ دینے میں ٹال مٹول کر رہے ہیں’ لہذا انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے آئین اور قانون کے مطابق ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر رہے ہیں’ اب یہ الیکشن 30 اپریل کو ہوگا’ ایک دو دن تک منڈی کے سینئر ترین لوگوں پر مشتمل الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا جائے گا’ الیکشن میں حصہ لینے والے تیاری کریں’ اس موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے سابق صدر حاجی آصف اسلم’ سابق جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج نے کہا کہ موجودہ کابینہ نے بڑی تعدا میں بوگس ووٹ بنا لئے تھے جنہیں باہمی مشاورت سے ختم کر کے حتمی ووٹر لسٹ کا اجراء ہو چکا ہے’ ہماری الیکشن لڑنے کی پوری تیاری ہے’ہم منڈی کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے’ الیکشن لڑنا سب کا حق ہے’ خود کو منڈی کے تاجروں کے سامنے پیش کریں’ منڈی کے تاجروں کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اسے قبول کریں گے’ ہم دھونس اور دھاندلی کہ حوصلہ شکنی کریں گے’ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس مرتبہ جیت ہماری ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں