ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا گورنمنٹ ہائی سکول کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سکولوں میں تعلیمی سہولیات کے فراہمی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پیرمحل کا دورہ کیا ۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری روم، ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے سکول کونسل کے ممبران سے میٹنگ بھی کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کا کہنا تھا کہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈ مہیا کر رہی ہے،معیاری تعلیم کی سہولیات شہروں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں تک فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکول میں جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ باقاعدگی سے کریں۔سکول کے پودوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر پانی وغیرہ دیا جائے، کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ گرمی کے پیش نظر طلباکے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا جائے۔بعدازاں انہوںنے بائی پاس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان ترقیاتی منصوبوں کومقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔غیر معیاری تعمیراتی مٹیریل اور تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی اور مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق تعمیر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں