PSL کی نئی فرنچائز پنڈی ایکسپریس بنانے کا مطالبہ

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر و راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کی ڈیمانڈ کردی۔ گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو ایک صارف کی جانب سے دلچسپ سوال کیا گیا تھا جس میں سابق فاسٹ بولر سے پوچھا گیا تھا کہ آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کِس فرنچائز کیلئے کھیلتے؟۔جس پر جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ میں کسی فرنچائز سے نہیں بلکہ اپنی فرنچائز بناتا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر کو رکھتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز”پنڈی ایکسپریس”متعارف کروائی جانی چاہیے ۔ شعیب اختر نے کہا کہ اس فرنچائز کا کرکٹ کلچر اعلیٰ معیار کے فاسٹ بولرز ڈھونڈنا ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں