نگار سلطانہ اور شرمینا ختر نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کر لی

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025کوالیفائر کے ابتدائی دو میچز میں شاندار کارکردگی کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑی نگار سلطانہ اور شرمین اختر نے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ نگار سلطانہ اور شرمین اختر نے تھائی لینڈ کے خلاف 152رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت بنگلہ دیش نے 178رنز سے فتح حاصل کی۔نگار نے اس میچ میں 101رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آئرلینڈ کے خلاف بھی 51رنز بنائے۔ان کی اس کارکردگی نے انہیں 16درجے ترقی دے کر 17ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ شرمین اختر نے تھائی لینڈ کے خلاف ناقابلِ شکست 94رنز اور آئرلینڈ کے خلاف 24رنز بنائے جس کی بدولت وہ 11درجے ترقی کے ساتھ 29ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھی بیٹنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ سدرہ امین نے 112رنز کے ساتھ دو درجے ترقی حاصل کر کے مشترکہ طور پر 23ویں پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ ریاض 140رنز بنا کر 11درجے ترقی پا کر 28ویں نمبر پر پہنچ گئیں جبکہ منیبہ علی 136رنز کے ساتھ 9درجے ترقی کر کے 38ویں پوزیشن پر آگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں