ورلڈ لیجنڈز لیگ۔ پاک بھارت ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل ہونگی

دبئی(سپورٹس نیوز) ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 20 جولائی کو مدمقابل آئیں گی یہ مقابلہ ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کے ناک آٹ میچز 31 جولائی کو 2 سیمی فائنلز اور 2 اگست کو فائنل بھی ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا’افتتاحی میچ 18 جولائی کو انگلینڈ اور پاکستان چیمپئینز کے درمیان کھیلا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں