پولیس افسران کے تقر ر وتبادلے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس پی’ ایس پی اور ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ایس پی پولیس سکول انٹیلی جنس لاہور کیپٹن (ر) دوست محمد کو ایس ایس پی سی سی ڈی فیصل آباد جبکہ ایس پی اقبال ٹائون عابد حسین ظفر کو ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ’ ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان سعید احمد کو ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ منصور بلال چیمہ کو سی سی ڈی ون فیصل آباد’ ایس ڈی پی او عطاء الرحمن کو ڈی ایس پی سی سی ڈی ٹو’ ڈی ایس پی صدر افتخار احمد کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی سی سی ڈی شیخوپورہ’ ڈی ایس پی جڑانوالہ عتیق ڈوگر کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی سی سی ڈی قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں