اسرائیل نے فلسطین میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن نے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے تاجر برادری کی طرف سے دی گئی آج کی ہڑتال کی مکمل حمایت’ اس ضمن میں کابینہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی ‘ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین اور غزہ میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے’ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ آپ کب فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی آواز بنو گے’خدارا اسرائیل کے مظالم کو بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور دنیا کے ہر فورم پر فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی آواز کو بلند کریں’ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب تاجر برادری کی کال پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں نکلیں گے اور شٹرڈائون کر کے فلسطین اور غزہ کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں